پرویز الٰہی اور ق لیگ کے دیگر رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پرویز الٰہی نے لاہور کے زمان پارک میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ طویل بحث کے بعد آج پرویز الٰہی اور دیگر
رہنما ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور آج کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگا، پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اصرار پر فواد چوہدری نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنانا ہے اور سینیئر قیادت نے اس کی منظوری دی ہے، ہمارے آئین کے مطابق اس پر آگے چلیں گے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ساتھیوں کو

اپنا تبصرہ بھیجیں