طب یونانی و اسلامی ایک مکمل اور جامع طریقہ علاج ہے۔جو صدیوں سے کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے۔حکیم محمد احمد سلیمی

راولپنڈی(پاسبان نیوز)طب یونانی و اسلامی ایک مکمل اور جامع طریقہ علاج ہے۔جو صدیوں سے کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے۔ایلوپیتھک طریقہ علاج کے سائیڈ افیکٹ کو دیکھتے ہوئے اب دنیا کے مختلف ممالک میں دیسی جڑی بوٹیوں پر جدید ریسرچ تیزی کے ساتھ ہو رہی ہے۔حجامہ سنت نبوی بھی ہے اور ایک بہترین طریقہ علاج بھی۔اسی طرح جوک تھراپی فصد اور مالش سے طریقہ علاج صدیوں سے کامیاب۔چلا رہا ہے حضرت علامہ اقبال نے بھی اپنی نظر کی کمزوری دور کرنے کے لئے جوک تھراپی سے کامیاب علاج کرایا تھا جوک تھراپی بھی ایک قدیم طریقہ علاج ہے جس میں رگوں سے گندے اور فاسد مادوں کو جونک کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل۔اور پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری کی زیر نگرانی۔منعقدہ۔تھری ان ون۔یک روزہ۔حکماء تربیتی ورکشاپ سے نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطباء کے لئے سکل ڈویلپمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی نے سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بھر کے کوالیفائیڈ حکماء کو بتایا کہ
نیشنل کونسل فارطب ایسی طبی تنظیموں اور طبیہ کالجز کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی جو اطباء کے لئے کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس کا اہتمام کریں گے۔ صدر کونسل نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ طب یونانی مکمل طریقہ علاج ہے۔ ایک طبیب کو نہ صرف دور حاضر کے جدید تقاضوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرتے رہنا چاہئیے بلکہ حجامہ‘ فصد ‘جراحت اور کشتہ سازی سمیت طب یونانی میں شامل تمام فنون میں مہارت بھی حاصل کرتے رہنا چاہئی۔انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کی جارہی ہے تاکہ ملک بھر کے کوالیفائیڈ حکماء جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کرسکیں تربیتی ورکشاپ سے حکیم قاری محمد جاوید شا زلی پروفیسر امیر احمد خان پروفیسر عبدالحفیظ حکیم اور رضا اللہ خان حکیم عمر بشیر چوہدری حکیم محمد فیض حکیم عبدالمنان صدیقی اور حکیم اختر بخاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں