طلحہ علی نے نیپال میں ہونے والے ریسلنگ کے بڑے ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ اور نیپالی ریسٹلر کو ہرا کر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا

پاکستانی انٹرنیشنل ریسٹلر طلحہ علی نے نیپال میں ہونے والے ریسلنگ کے بڑے ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ اور نیپالی ریسٹلر کو ہرا کر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ طلحہ علی پاکستان کے پہلے ریسٹلر ہیں جنہو نے یہ کارنامہ سر انجاام دیا ہے۔ اور طلحہ علی کی جیت پر پاکستان آر ای دبلیو کے سی ای او مصطفیٰ علی خان پاکستان سمیت طلحہ علی کی جیت پر جشن منا رہے ہیں۔ طلحہ علی پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ بین الاقوامی ریسٹلر ہیں۔ طلحہ علی بچپن سے ہی فائٹر بننا چاہتے تھے کیوں کے ان کے نانا محمّد یوسف جوانی میں لیاری کے ایک مشہور باکسر ہوا کرتے تھے۔ لیکن طلحہ علی نے باکسنگ کو چوڑ کر ایک مارشل آرٹسٹ بننے کا فیصلہ کیا۔ اور لیاری کے مارشل آرٹ کلب پاک کان کراٹے کلب کے گرینڈ ماسٹر دوست محمد خٹک سے مارشل آرٹ سیکھنا شروع کیا۔ اور بلیک بیلٹ حاصل کرنے کے بعد طلحہ علی نے مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا اور کئی مقابلے جیتے۔ اور ریسلنگ کا آغاز طلحہ علی نے 2019 میں پاکستانی ریسلنگ کے پہلے بڑے ٹورنامنٹ ( ریمبل این پاکستان ) سے کیا۔ جس میں طلحہ علی نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں ریسلنگ کے اعزازی نام طلحہ علی دی آئرن مین کہلاءے جانے لگے۔ اور پھر طلحہ علی نے ریسلنگ کے بہت سے ٹورنامنٹ کھلے۔ جن میں بہت سے ریسلنگ ٹورنامینٹ شامل ہیں۔ اگر طلحہ علی کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی بات کی جائے تو 24 سپتمبر 2022 نیپال میں اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں طلحہ علی نے نیپالی ریسٹلر کرشنا ماگر اور بھارتی ریسٹلر یوراج کو شکست دی اور اپنے اور پاکستان کے لیے نیپالی چیمپئن شپ اور انڈین چیمپئن شپ کی بیلٹ جیتی۔ اور طلحہ علی پاکستان کا وہ نام بن گئے جس کی خوائش ہر پاکستانی ریسٹلر کرتا ہے۔ اور 6 مارچ 2023 کو ایک بار پھر طلحہ علی نے نیپال کھٹمنڈو میں تہائی لینڈ کے ریسٹلر جیراسک اور نیپالی ریسٹلر کرشنا مگر کو شکست دے کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم نیپال کی سر زمین پر لہرایا۔ اگر طلحہ علی کے اعزازی ایوارڈز کی بات کریں۔ تو اب تک طلحہ علی کو بہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں۔ جن میں بڑےایوارڈز فخرکراچی ایوارڈ 2022 جو p.e.d.a کی جانب سے طلحہ علی کو دیا گیا۔ اور آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ایسوسیشن سندھ کی جانب سے بھی اعزازی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
Talha ali wrestler
Talha ali the iron man
Talha ali wrestling
Rew wrestler
Pakistani professional wrestler
Talha ali pro wrestler of pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں