کسی بھی مقصد میں کامیابی، چایے وہ رائٹنگ ہو یا آپ لرننگ اسٹیج پر ہو یا جاب ہو یا بزنس یا کسی بھی فیلڈ میں۔۔۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے 4 چیزیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
1: یقین:
یقین کی دولت آپ کو اپنی منزل تک پہنچا دیتی ہیں۔ اس لیے منفی سوچ اور کیفیات سے دور رہیے۔ مثبت سوچ کو اختیار کیجئے جو کہ آپ کے اور آپ کی صحت کے لیے بیحد مفید ہیں۔ زندگی میں اگر آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں اپنے مقاصد تک پہنچنا چاہتے ہیں تو آج سے اور ابھی سے مثبت سوچ کی پریکٹس کیجئے کہ جب بھی منفی سوچ پیدا ہو تو اس صورت میں
یہ جملے بار بار دہرائیے۔۔۔؛
“آپ وہ کرسکتے ہیں جو کرنا چاہتے ہیں”
ایسا ہو جائیں جیسا آپ کرنا چاہتے ہیں”
“اللہ تعالیٰ آسانی کا معاملہ کریں گے اور اللہ کی مدد سے حاصل کرلیں گے”
“میں کر سکتا/سکتی ہوں”
یقین کیجئے ان جملوں کی پریکٹس سے آپ مثبت انرجی حاصل کریں گے اور اس کے بہت جلد آپ کو فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کے اندر حوصلہ بڑھے گا۔ اور یہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے گا جس کی برکت سے واقعتاً آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر سکیں گے۔
2: Discipline/ نظم و ضبط:
کسی بھی فیلڈ میں کامیابی کے لیے نظم و ضبط کا اہم کردار رہا ہے۔ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز بھی یہی رہا ہے۔
انسان ہونے کے ناطے آپ روزانہ کسی نہ کسی فیز سے گزرتے ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود آپ اپنے مقاصد کو پورا کرتے ہیں جیسے نماز کے وقت نماز پڑھنا، ذکر کے وقت ذکر، اپنے گول کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کا جو ورک کیا اسے پورا کرنا۔۔۔
مطلب جیسے بھی حالات آ جائے آپ نے رکنا نہیں ہے۔ چلتے رہنا ہے۔ یقین کیجیے کہ آپ جس بھی فیلڈ میں ہیں اگر آپ نظم و ضبط کے پابند ہے تو آپ کی ترقی کی راہ میں کوئی نہیں آ سکتا، آپ ضرور کامیاب ہوں گے، ان شاءاللہ۔
3: صبر:
یقین اور نظم و ضبط کے ساتھ آپ نے صبر کو بھی تھامے رکھنا ہے۔ صبر کرنا ہے۔ اپنے کام کو لیکر چلتے رہنا ہے۔ ہمت نہیں ہارنی، کیونکہ آپ جس بھی فیلڈ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں بزنس ہو یا جاب سٹوڈینٹ لائف ہو یا کچھ بھی۔۔ ہر کام آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ پہلے سے تھوڑے کی طرف بڑھتے ہیں۔ پھر آپ آہستہ آہستہ سے زیادہ کی طرف یعنی بلندی کی طرف بڑھتے ہیں۔ چاہے بزنس ہو تو آپ پہلے تھوڑا ہی کمائیں گے ہزار یا 5 ہزار پھر آپ کی سیلری لاکھ تک بھی جائے گی اور پھر اس سے اوپر بھی۔ یا ویٹ پہلے تھوڑا ہی نہ ہونے کے برابر کم ہوگا پھر آہستہ آہستہ جب آپ صبر سے کام لیں گے تو اس ویٹ کی طرف پہنچ جائیں گے جس پر آپ ہونا چاہتے ہیں۔ یا کوئی بھی کام ہو ہمیشہ آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔
لیکن ان سب میں آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ جو ملے اس پر شکر اور پھر محنت و مستقل مزاجی کو جاری رکھنا اللہ کریم ضرور مدد کریں گے۔ ویسے بھی جو کام صبر سے ہوتا ہے وہی جلد بازی سے نہیں ہوتا۔
4: مستقل مزاجی:
یقین و نظم و ضبط اور صبر کے بعد۔۔۔
سب سے اہم اور آخری چیز مستقل مزاجی کہ آپ جو بھی کام کریں لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ کریں۔ روزانہ کریں بیشک تھوڑا کریں۔ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔
چاہے آپ نے لکھنا ہو تو روزانہ دو صفحات ہی لکھیے لیکن روز لکھیے۔ کوئی سکلز سیکھنی ہے تھوڑا کریں لیکن روزانہ سیکھیے۔ ویٹ کم کرنا ہے تو واک کریں بیشک 15 سے 20 منٹ ہو لیکن روزانہ ہو۔ قرآن کا تھوڑا بہت حصہ بیشک ایک پاؤ یا آدھا پارہ آپ پڑھتے ہیں بیشک تھوڑا ہی پڑھیں لیکن روزانہ پڑھیں۔ کوئی نئی زبان سیکھنی ہے یا بزنس ہے یا کچھ بھی بس یہی اصول قائم ہو کہ روزانہ کرنا ہے چاہے تھوڑا ہو مگر مستقل مزاجی کے ساتھ اور حدیث کا مفہوم بھی یہی ہے
کوئی بھی کام ہو تھوڑا کیا جائے لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ کرنا آپ کو کامیاب بنادیتا ہے۔
جب آپ جب یہ اللہ سے دعا کرنے کے بعد ان چاروں کو بھی اپنا لیں گے یقین کیجیے کہ تقدیر کے علاؤہ آپ کو کوئی بھی چیز ترقی کرنے کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔
اور جب آپ محنت کرتے ہیں مستقل مزاجی کے ساتھ تو آپ ضرور منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔
اور آپ کا اسی طرح لگے رہنا یقین کیجیے آپ جس بھی فیلڈ میں ہو آپ کو ضرور کامیاب بنا دے گا، ان شاءاللہ۔
از قلم: “مریم حسن”