*اسلامی تحریکوں کی آبیاری نظریات سے ہوتی ہے جبکہ سیکولر تحریکیں شخصیات کی محتاج ہوتی ہیں. راشد نسیم* **انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ تہذیبی فتنہ ہے-ہم اسلامی تہذیب و اقدارکے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں – راشد نسیم- شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام کل پاکستان میڈیا سیل کے کارکنان سے آن لائن خطاب **

کراچی(ثوبیہ اسلام سے) اللہ کے دین کے لیے خالص ہو جانے والوں کے لئے فتح و نصرت کا وعدہ ہے – مال ،علم اور اولاد دنیاوی فتنوں میں سے اہم ترین ہیں- لیکن ان نعمتوں کو اللہ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کر کے صدقہ جاریہ بنانے کی کوشش کی جائے ، دنیاوی وسائل سےاستفادہ لازم ہے لیکن انھیں رہنمائی اور تقلید کا ذریعہ نہ سمجھ لیا جائے ، آخرت میں کامیابی کے لیے قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سکالر اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا سیل کے کارکنان کے لئے منعقدہ آن لائن آگاہی لیکچر بعنوان *دور حاضر کے دجالی فتنے اور میڈیا کارکن کی ذمہ داریاں* سے خطاب کرتے ہوئے کیا-
انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین کے راستے میں کیے گئے کام تشہیر کے محتاج نہیں، لیکن اللہ کے بندوں کو دین کی طرف راغب کرنے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال ضرور کریں،-انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے لیے روشن چراغ بنا کر بھیجے گئے ہیں ہمارے لئے ان کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔دجالی دور کی علامات میں سے ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر ,گھر گھر موسیقی کا چرچا, فحش کو عزت دینا اہم ترین ہیں – انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کارکن کی ذمہ داری ہے کہ میڈیا کے جدید ذرائع کو احیاء کلمتہ اللہ کی ترویج کا ذریعہ بنائے۔اخلاقی حدود کی پاسداری کرے اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے حق بات تک رسائی اور اس کی ترویج کرے۔بعد ازاں ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے شعبہ نشرو اشاعت کی اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے میڈیا کے کارکنان کی ذمہ داریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا #

اپنا تبصرہ بھیجیں