تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، شجاعت حسین
اسلام آباد (پاسبان نیوز)تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر اور چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔
مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
اجلاس میں صوبائی انٙٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔
مرکزی جنرل کونسل نے ڈیڑھ سو ارکین سنٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے، چوہدری سالک حسین مرکزی سنئیر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔