میلان(پاسبان نیو)محترمہ اقصی نواز صاحبہ
قونصلر جنرل آف پاکستان میلان اٹلی نے 23 مارچ کی سادہ سی تقریب اپنے گھر پر منعقد کر کے وطن سے محبت کو ثابت کر دیا۔ اس تقریب میں دوسرے ملکوں کے قونصلر جنرلز اور سفارتی عملہ کو مدعو کرنے سے وطن عزیز کی طرف سے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔ جن میں خاص طور پر ترکی, مصر, افغانستان, جرمنی ,آذر بائجان اور دیگر سترہ ممالک شامل ہیں۔ ملکی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کے اچھے امیج کو دوسری اقوام کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جس کے لئے محترمہ ہمیشہ سے خواہش رہی ہے۔ ملک عزیز کو چاند تارے کی طرع چمکتا دیکھنا چاہتی ہیں۔
پروگرام کا آغاز اٹالین اور پاکستانی قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔ محترمہ نے انگلش میں 23 مارچ کے حوالے سے مختصر سا خطاب کیا۔ کیک کاٹا گیا۔جس پر پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا۔ کھانے کی پیش کش کی جو بہت محنت سے تیار کیا گیا تھا۔ٹیبلز پر پاکستانی کھانا,اٹالین فوڈ , چائینیز ڈشز, موجود تھیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں کو شمولیت کی دعوت تھی۔ چوہدری آصف رضا پاک فیڈریشن, چوہدری شمریز گوندل یونائیٹڈ فیڈریشن ,چوہدری مناف کونسلر کمیونے دی بریشیا, ناصر باجوہ جیوے پاکستان ایسوسی ایشن, شہزاد چیمہ فریش ٹرپیکل, اور میں نے گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی کی نمائندگی کی۔
فرسٹ سیکرٹری قونصلیٹ ملک رفیق احمد , ڈپٹی قونصلر احمد ولید, اور سفارتی عملہ کے اہم ممبرز بھی محترمہ کے ہمراہ اس پروگرام میں شامل تھے۔ اور دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔