ٹوئن سٹی فٹسال رمضان کپ : کابل ایف سی نے کھوکھر ایف سی کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے نکال کر کھیلوں کے میدانوں میں لانا برائیوں کے خلاف جہاد کی مانند ہے ۔ملک مہربان علی منفی سرگرمیوں سے اٹے معاشرے میں نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانا احسن ترین اقدام ہے:چوہدری ندیم منظور

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)
اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن نے پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن کے تعاون سے ٹوئن سٹی رمضان کپ اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن ملک مہربان علی اور چئیرمین اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن چوہدری ندیم منظور تھے۔ انکے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن معین الدین ،چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی اور چئیرمین ویلفیئر ایمپلائز نیشنل اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ،نائب صدر اسلام آباد ایسوسی ایشن شہزاد عبدالرزاق ،چوہدری عبدالطیف،چئیرمین یوسی 77 _G/ 11 چوہدری زاہد محمود گھمن، میاں گروپ آف انڈسٹریز کے سی ای او میاں محمد عثمان، فٹسال ریفری ونگ کے سیکرٹری انور خان اور آرگنائز کمیٹی کے ممبر عارف گل بھی موجود تھے ۔ ایونٹ میں کل 16 ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ کابل ایف سی اور کھوکھر ایف سی کے درمیان ہوا۔ جس میں کابل ایف سی نے کھوکھر ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین گول کر کہ شکست دی اور فائنل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانان خصوصی ملک مہربان علی اور چوہدری ندیم بیگہ منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برائیوں کے اس دور میں جب کے نوجوان مختلف قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور منشیات کی لعنت معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے ۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں میں لے کر آناانتہائی ضروری اور آرگنائزرز کا قابل تعریف اقدام ہے ۔ تقریب کے آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں سرٹیفکٹ ونرز ٹرافی اور کیش پرائز دیئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں