جماعت اسلامی کرپشن،موروثیت،لسانیت عصبیت اور صوبائیت سے پاک اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے دردانہ صدیقی نبوی مشن ﷺ کی کامیابی کے لیے سیاست میں شرکت لازمی ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں-دردانہ صدیقی

کراچی (ثوبیہ اسلام سے)ہم سیاست کو عبادت تصور کرتے ہیں،- اقامت دین نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کی بنیاد ہے جس پر اسلامی ریاست کی بنیاد استوار ہوتی ہے-جماعت اسلامی کی جدوجہد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور امت پر عائد فریضہ ہے-
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نےسیاسی سیل کے دو روزہ آن لائن جائزہ پروگرام کی صدارت کے دوران کیاانہوں نے کہا جدوجہد فتح اور کامیابی کی نوید لاتی ہے-
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان نبوت قیصر وکسری کی حکمرانی کے دور میں تھا اور پھر زمانے نے قیصر وکسری کے محلات زمیں بوس ہوتے دیکھے- یہ سب توکل علی اللہ اور دعوت کی سچائی پر یقین کا نتیجہ ہے-
۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد منظر عام پر آئ تو جماعت اسلامی کی ساکھ بنی ہے ۔
نبوی مشنﷺ کی کامیابی کے لئے سیاسی عمل میں شرکت لازم ہے ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں کیوں کہ ہماری جدوجہد نبوی مشن کے لئے ہے
۔۔پارلیمنٹ میں اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے قوت بن کر معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دینا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن،موروثیت،لسانیت،عصبیت،صوبائیت جیسے تمام تعصبات سے پاک اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی جدو جہد کرنے والی جماعت ہے الیکشن کے انعقاد تک مسلسل عوام کے ذہنوں پر دستک دینا ہو گی -برادر تنظیمات کے ساتھ بنیان مرصوص بن کر اشتراک عمل سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر معتمدہ حلقہ خواتین تسنیم معظم اور نگران سیاسی سیل طیبہ عاطف نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں