بلاشبہ استاد ایک شمع کی مانند ہوتا ہے اس طرح یہ دوسروں کو روشن کرنے کے لیے خود کو جلاتا ہے۔ اس عظیم پیشے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آفاق گجرات زون نے کھاریاں آفس میں *5 اکتوبر عالمی یوم اساتذہ* کے موقع پر اساتذہ کا شکریہ ادا کرنے اور موجودہ تعلیمی حالات کے مطابق اساتذہ کی بنیادی اور اخلاقی اقدار اور ذمہ داریوں پر بات کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
*اس فورم میں تحصیل کھاریاں کے چیدہ چیدہ تعلیمی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض محمد احسن زونل مینجر آفاق نے سر انجام دیے۔ جبکہ آفاق فورم کے کوارڈینیٹر ایکس ایم پی اے عامر عثمان عادل پروگرام کے روح روا تھے جبکہ مہمان خصوصی ریجنل مینجر آفاق اسلام آباد عبدالقدوس قریشی تھے جنہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کو انکی تعلیمی خدمات کے پیش نظر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا اور آفاق کی طرف سے بہترین ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔