ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کا دورہ کلیفٹ سنٹر گجرات ،ٹیڑھے ہاتھ پاؤں والے بچوں کے مفت علاج پر ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین

گجرات(پاسبان نیوز)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ گجرات جیسے چھوٹے شہر میں ٹیڑھے پاتھ پاوں کے علاج کے لئے کلیفٹ سنٹرگجرات بہترین اندازمیں عوام کی خدمت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عام طور پر دیکھنے میں آتا ہیے کی ٹیڑھے ہاتھ پاوں والے بچے ساری زندگی ایسے ہی گزار ردیتے ہیں لیکن آج یہاں آکر مجھے خوش گوار حیرت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم جس طرح کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کوعالمی سطح کا مفت علاج کررہے ہیں ایسے ہی ٹیڑھے ہاتھ پاوں والے بچوں کا مکمل اور بہترین علاج یہاں موجودہے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جن بچوں کے ہاتھ پاوں ٹیڑھے ہوں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر یہاں چیک اپ کرواکر علاج شروع کروانا چاہیے ضلع گجرات کے مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کا دست و بازو بننا چاہیے انہوں نے اس ادارے کیلئے ضلعی حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایاکلب فٹ سنٹرپہنچنے پرڈاکٹر اعجاز بشیر،مرزا اشفاق بشیر، برطانوی سرجنزکرس بلور، سرینامارٹن اور مس پاکستان 2023شفینہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا استقبال کیا اور ہسپتال کے سارے شعبہ جات کی مکمل وزٹ کروائی

اپنا تبصرہ بھیجیں