احمد رضا بٹ پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے افریقہ میں ایمبسڈر مقرر

گجرات(پاسبان نیوز)پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز سماجی شخصیت احمد رضا بٹ پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے افریقہ میں ایمبسڈر مقرر، کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے علاج کے بارے میں افریقہ میں آگاہی مہم چلائیں گے گزشتہ روز عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات میں چیئرمین پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ان کو تقرری کا لیٹر پیش کیا درایں اثنا ء احمد رضابٹ نے کہا ہے کہ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کا عالمی سطح کا مفت علاج کررہا ہے یہاں پر بچوں کی زندگیا ں تبدیل کرنے کا مشن جاری ہے کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے چہرے مایوسی اور احساس کمتری کا شکارہوتے ہیں جہاں اس ہسپتال کی تجربہ کار ٹیم ان کے مکمل علاج کے بعد ان کو نئی زندگی دیتی ہے جو بلاشبہ بہت عظیم کام ہے اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ احمد رضا بٹ جیسی شخصیات معاشرے میں خیر اور خوشیاں بانٹی ہیں ایسی شخصیات ہمارے معاشرے کا حسن ہوا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر کٹے ہونٹ تالو کے مسسائل والے بچوں کے علاج کی آگاہی مہم کے لئے اپنے آپ کو بطوراعزازی ایمبسڈر پیش کیا اس موقع پر کوارڈی نیٹر عزیزالرحمان،حمزہ اعجاز اور دیگر بھی موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں