ڈاکٹر مریم شیخ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ——— میں مشیر برائے سوشل و ڈئجیٹل میڈیا تعینات

نیویارک(طاہر چوہدری)پاکستان انفارمیشن گروپ کی سنئیر آفیسر ڈاکٹر مریم شیخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے. وہ اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر ڈینس فرانسس کے سوشل و ڈئجیٹل مشیر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گی. کمیونی کیشن پروفیشنل، ریسرچر، میڈیا ایڈوائزر اور ٹرینر کی صلاحیتوں کی حامل ڈاکٹر مریم شیخ فلبرائیٹ سکالرشپ پر امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی سے “ڈیزاسٹر، رسک اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کمیونیکیشن” میں پی ایچ ڈی کر چکی ہیں.

اقوام متحدہ میں اپنی نئی تعیناتی کے حوالے سے ڈاکٹر مریم شیخ نے “روزنامہ پاکستان” سے ایک گفتگو میں بتایا کہ “الحمداللہ یہ میرے ملک کے لیے باعث فخر ہے اور میں اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں یہ عہدہ حاصل کرنے والی پاکستان انفارمیشن گروپ کی پہلی آفیسر ہوں. ڈیپوٹیشن پر میری تعیناتی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر کے عہدہ تک عمل میں لائی گئی ہے.”

قبل ازیں ڈاکٹر مریم شیخ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں بھی تین سال بطور پریس قونصلر کام کر چکی ہیں. ایک ذرائع کے مطابق بطور کمیونیکیشن ایکسپرٹ ڈاکٹر مریم شیخ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے انہیں اپنی ٹیم میں سینئر پوزیشن پر فائز کیا ہے. جہاں وہ بطور سوشل و ڈئیجٹل مشیر کام کریں گی. معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے ڈاکٹر مریم شیخ کو اقوام متحدہ میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں