Byکھاریاں ( پ ر )پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کھاریاں میں پاکستان شہریت کے حامل طلبہ جنہوں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ یا آئی سی ایس کیا ہے کے لئے نادرموقع ہے کہ وہ پاکستان نیوی میں بحیثیت ”کیڈٹ“مستقل کمیشن میں اپلائی کریں ایسے نوجوان جنہوں نے ایف ایس سی میں مجموعی طور پر 60فیصد مارکس لئے ہوں اور ان کی عمر یکم جولائی 2024کو ساڑھے 16سے 21سال کے درمیان ہے اپلائی کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جنہوں نے پارٹ ون میں 65فیصد نمبر حاصل کیء ہیں اور وہ ابھی سیکنڈ ائیر میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں یہ رجسٹریشن 12 نومبرسے26 نومبر 2023ء تک جاری رہے گی رجسٹریشن کے لئے امیدوارپاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pkپر خود کو رجسٹرکروائیں اگر رجسٹریشن میں کوئی مشک پیش آرہی ہو تو فوری طور پر پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹرچک پیرانا کھاریاں میں رجوع کریں یا فون نمبر:0537704376پر رابطہ کریں