گجرات (پاسبان نیوز)پاکستان راہ حق پارٹی کےرہنما مولانا کامران خالد بٹ امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 پی پی 28گجرات سے خصوصی نشست ہوئی
اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی کے محمد آصف بھٹی نگران راہ حق پارٹی تھانہ گلیانہ قاری محمد عابد قاسمی صاحب رہنما راہ حق پارٹی گجرات دیگر پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ مولانا کامران خالد بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی عام انتخابات کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے اور وہ ملک کے طول و عرض سے الیکشن میں شامل ہوں گے اور پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے قومی اور ملکی ترقی کے لیے شفاف محب وطن دیانت دار اور شریف امیدوار میدان میں اتارے دیے گئے ہیں جن کے انتخاب کا حتمی مرحلہ مکمل کر لیا گیا انہوں نے پارٹی انتخابی منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام دینا اور عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنا انتہائی اہم ہے جس کے لیے ہمیں ہر قیمت پر بیرونی دباؤ اور پابندیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے پاکستان کو کاروبار کی خاطر ایک سازگار ماحول فراہم کرنا اور پاکستان کے معاشی نظام پر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈالر ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جو اقدام اٹھائے جا رہے ہیں انتہائی قابل تحسین ہے مگر اس سے زیادہ اہم یہ بات ہے کہ اس استحکام کے اثرات عوام کو براہ راست میسر ائیں جس میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ مولانا کامران خالد بٹ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں پاکستان راہ حق پارٹی بقائے امن کے لیے ہر قوت اور قیمت کے ساتھ اپنے ملک ملک کی سالمیت کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔